By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: مدرسہ دارالرشاد بنکی بارہ بنکی میں تعلیمی افتتاحی اجلاس کا انعقاد
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > Blog > مدرسہ دارالرشاد بنکی بارہ بنکی میں تعلیمی افتتاحی اجلاس کا انعقاد
Blog

مدرسہ دارالرشاد بنکی بارہ بنکی میں تعلیمی افتتاحی اجلاس کا انعقاد

Last updated: اپریل 20, 2026 10:56 صبح
asansari 2 مہینے ago
SHARE

بارہ بنکی(پریس ریلیز)مشرقی یوپی کے مشہور و معروف اور ممتاز دینی ادارہ مدرسہ دارالرشاد بنکی بارہ بنکی میں نئے تعلیمی سال (48-1447) کے آغاز کے موقع پر ایک تعلیمی افتتاحی اجلاس مدرسہ ہذا کے صدر مہتمم حضرت مولانا سید اشہد رشیدی مد ظلہ العالی (مہتمم مدرسہ شاہی مرادآباد و صدرجمعیۃ علماء اترپردیش) کی سرپرستی اور مدرسہ ہذا کے ناظم و کارگذار صدر جمعیۃ علماء ضلع بارہ بنکی مولانا محمد حذیفہ قاسمی کانپوری کی صدارت میں منعقد ہوا۔
اجلاس کی نظامت کے فرائض مفتی آفتاب عالم قاسمی سیتاپوری استاذ مدرسہ ہذا نے انجام دیے۔ پروگرام کا آغاز حافظ حکیم الدین متعلم مدرسہ ہذا کی تلاوت کلام پاک سے ہوا اور متعلم محمد حسنین نے آپ ﷺ کی شان میں نذرانۂ عقیدت و محبت پیش کیا۔
مدرسہ ہذا کے استاذ مولانا محمد شعیب قاسمی سیتاپوری نے اکابر و اسلاف کے واقعات کی روشنی میں محنت اور لگن کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے پر زور دیا۔ قاری فیض الہدی فیضی استاذ مدرسہ ہذا نے اپنے بیان میں تعلیم کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کی وجہ سے انسان کو تمام مخلوقات میں اشرف المخلوقات بنایا گیاہے۔
مدرسہ کے استاذ و ناظم دارالاقامہ مولانا محمد اسلم قاسمی نے طلبہ کے سامنے دارالاقامہ کے قوانین و ضوابط اورنظام الاوقات پیش کیے۔
اخیر میں صدرِ جلسہ مولانا محمد حذیفہ قاسمی (ناظم مدرسہ ہذا) نے اپنے خصوصی خطاب میں طلبۂ عزیز کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ طلبہ کا گناہوں سے بالکلیہ اجتناب نہایت ہی ضروری ہے اور موجودہ زمانے میں ملٹی میڈیا موبائل کے نقصانات سے آگاہ کرتے ہوۓ فرمایا کہ طلبہ کے لیے حصولِ تعلیم میں سب سے زیادہ نقصان دہ چیز موبائل کا غلط استعمال ہے نیز موبائل کے استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے فرمایا کہ طلبۂ عزیز اپنے اسلاف و اکابر کے طرز و نہج پر چلتے ہوئے خود کو سخت محنت کے لیے تیار کریں اور لایعنی مشغولیات اور غفلت والی زندگی سے مکمل بچنے کا عزم کریں۔ آخر میں ناظم کی دعا پر اجلاس کا اختتام ہوا۔
اجلاس میں مدرسہ ہذا کے جملہ اساتذہ و طلبا نے شرکت کی۔ یہ اطلاع مفتی آفتاب عالم قاسمی نے دی۔

0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

وزیر اعظم نریندر مودی کی تاریخی کامیابی پر ڈاکٹر عمار رضوی کا تہنیتی مکتوب

ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہا

ڈاکٹر عمار رضوی نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو یومِ پیدائش کی مبارکباد پیش کی

پرتیک یادو کی تیرہویں رسم میں ڈاکٹر عمار رضوی کی شرکت

مسولی میں جلد قائم ہوگا پالی ٹیکنک، تکنیکی تعلیم کے فروغ میں اہم پیش رفت: ڈاکٹر عمار رضوی

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article نہ دولت میں نہ شہرت میں تجارت بادشاہت میں
Next Article "بزمِ ایوانِ غزل” کے زیرِ اہتمام عظیم الشان ماہانہ طرحی مشاعرہ منعقد
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

وزیر اعظم نریندر مودی کی تاریخی کامیابی پر ڈاکٹر عمار رضوی کا تہنیتی مکتوب
ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہا
ڈاکٹر عمار رضوی نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو یومِ پیدائش کی مبارکباد پیش کی
بشیر بدر لفظوں میں دھڑکتا ایک عہد
پرتیک یادو کی تیرہویں رسم میں ڈاکٹر عمار رضوی کی شرکت

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?