By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: "بزمِ ایوانِ غزل” کے زیرِ اہتمام عظیم الشان ماہانہ طرحی مشاعرہ منعقد”
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > Blog > "بزمِ ایوانِ غزل” کے زیرِ اہتمام عظیم الشان ماہانہ طرحی مشاعرہ منعقد”
Blog

"بزمِ ایوانِ غزل” کے زیرِ اہتمام عظیم الشان ماہانہ طرحی مشاعرہ منعقد”

Last updated: نومبر 2, 2026 11:01 صبح
asansari 24 سیکنڈز ago
SHARE

 

بارہ بنکی(پریس ریلیز)سعادت گنج کی بہت ہی فعال ادبی تنظیم  "بزمِ ایوانِ غزل”  کے زیرِ اہتمام آئیڈیل انٹر کالج محمد پور باہوں میں ایک عظیم الشان ماہانہ طرحی نشست کا انعقاد عمل میں آیا جس کی صدارت عاصی چوکھنڈوی نے فرمائی، طنز و مزاح کے البیلے شاعر بیڈھب بارہ بنکوی کی نظامت میں ہونے والی اس بہت ہی حسین نشست کا آغاز مشتاق بزمی نے نعتِ رسولﷺ سے کیا اور ساری فضا کو روحانی بنا دیا اس کے بعد دئے گئے مصرع طرح

"کیفِ جاں اترنے میں دیر کتنی لگتی ہے”

پر باقاعدہ طور پر نشست کا آغاز ہوا نشست بہت ہی کامیاب رہی، بہت زیادہ داد و تحسین پانے والے چند اشعار کا انتخاب نذرِ قارئین ہے ملاحظہ فرمائیں۔

- Advertisement -
Ad imageAd image

 کیا سے کیا بناتی ہے ایک جنبشِ مژگاں

دھوپ چھاؤ ں کرنے میں دیر کتنی لگتی ہے

عاصی چوکھنڈوی

ڈوبتا ہوں جب اسکی جھیل جیسی آنکھ میں

ڈوب کر ابھر نے میں دیر کتنی لگتی ہے 

- Advertisement -

بیڈھب بارہ بنکوی

ہم نے جن پرندوں کو خود سکھایا ہو اڑنا

ان کے پر کترنے میں دیر کتنی لگتی ہے

- Advertisement -

ذکی طارق بارہ بنکوی

بس شکار بن جائے عشق بدگمانی کا

چاہتوں کے مرنے میں دیر کتنی لگتی ہے

مشتاق بزمی

جوشِ دل ابھرنے میں دیر کتنی لگتی ہے 

کچھ بھی کر گزرنے میں دیر کتنی لگتی ہے 

نازش بارہ بنکوی

اک زمانہ لگتا ہے اوج پر پہنچنے میں

اوج سے اترنے میں دیر کتنی لگتی ہے

سحر ایوبی

تیرے بعد جو دل میں ہوگئی جگہ خالی

اس خلاء کو بھرنے میں دیر کتنی لگتی ہے

عبید عزمی

     ان شعراء کے علاوہ علی بارہ بنکوی مصباح رحمانی، جان وارث صہبا، صغیر قاسمی، ابوذر انصاری نے بھی اپنا اپنا طرحی کلام پیش کیا اور شعراء و سامعین سے خوب داد و تحسین حاصل کی، سامعین میں ارشاد انصاری، ماسٹر محمد وسیم، ماسٹر محمد قسیم، ماسٹر محمد وسیم، اظہار حیات اور ماسٹر محمد راشد کے اسمائے گرامی بھی لائقِ ذکر ہیں، بزمِ ایوانِ غزل کی آئندہ طرحی نشست درج ذیل مصرع پر بتاریخ 29/نومبر بروز اتوار کو ہوگا۔

"کیا کروں میں وہ مرے دل سے نکلتا ہی نہیں”

قافیہ: نکلتا

ریف: ہی نہیں

نشست کے اختتام پر بزم کے صدر ذکی طارق بارہ بنکوی نے یہ اعلان کرتے ہوئے  تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ طرحی نششت میں شریک ہونے کی گزارش بھی کی۔

0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

چھٹی بین الاقوامی اردو کانفرنس کی تیاریوں میں تیزی، پانچ کمیٹیوں کی تشکیل پر غور

مہاراشٹر میں یونیفارم سول کوڈ (UCC) کے خلاف اپنی رائے کیسے درج کریں؟

ہر گھر میں کم از کم ایک اخبار کی باقاعدہ خریداری اور مطالعے کو معمول بنائیں: ابوشحمہ انصاری

دانش آزاد انصاری کی ڈاکٹر عمار رضوی سے ملاقات،اقلیتوں سے متعلق مختلف اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال

مولانا قمر غنی عثمانی کی ضمانت آخر اتنی مشکل کیوں؟

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article چھٹی بین الاقوامی اردو کانفرنس کی تیاریوں میں تیزی، پانچ کمیٹیوں کی تشکیل پر غور
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

"بزمِ ایوانِ غزل” کے زیرِ اہتمام عظیم الشان ماہانہ طرحی مشاعرہ منعقد”
چھٹی بین الاقوامی اردو کانفرنس کی تیاریوں میں تیزی، پانچ کمیٹیوں کی تشکیل پر غور
مہاراشٹر میں یونیفارم سول کوڈ (UCC) کے خلاف اپنی رائے کیسے درج کریں؟
ہر گھر میں کم از کم ایک اخبار کی باقاعدہ خریداری اور مطالعے کو معمول بنائیں: ابوشحمہ انصاری
انتخابی فہرست کی تطہیر کا عمل اہل ووٹر کے لئے آزمائش!

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?