By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: شعبہ اردو، ستیہ وتی کالج میں بین الکلیاتی ادبی مقابلوں کا انعقاد
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > Blog > شعبہ اردو، ستیہ وتی کالج میں بین الکلیاتی ادبی مقابلوں کا انعقاد
Blog

شعبہ اردو، ستیہ وتی کالج میں بین الکلیاتی ادبی مقابلوں کا انعقاد

Last updated: اپریل 27, 2026 5:24 صبح
asansari 9 گھنٹے ago
SHARE

لکھنؤ(ابوشحمہ انصاری)دہلی یونیورسٹی کے ممتاز ادارے ستیہ وتی کالج کے شعبہ اردو کی ادبی تنظیم "بزمِ ادب” کے زیرِ اہتمام ایک پروقار بین الکلیاتی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس ادبی جشن میں دہلی کے مختلف کالجوں کے طلبہ نے ‘مضمون نگاری’ اور ‘غزل سرائی’ کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
پروگرام کا باقاعدہ آغاز صدرِ شعبہ اردو ڈاکٹر قمر الحسن کے کلیدی خطاب سے ہوا۔ انہوں نے تعلیمی اداروں میں ادبی سرگرمیوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ "ایسے مقابلے طلبہ کی تخلیقی اور فکری صلاحیتوں کو نکھارنے کا بہترین ذریعہ ہیں اور شعبہ اردو مستقبل میں بھی اس طرح کی علمی و ادبی نشستیں جاری رکھے گا۔”
مضمون نگاری کے لیے "قومی تعلیمی پالیسی 2020 میں مادری زبان کی اہمیت اور معنویت” جیسا فکر انگیز عنوان منتخب کیا گیا تھا۔ اس مقابلے میں کل 15 طلبہ نے حصہ لیا جس میں اول ایشا فاطمہ اور نازیہ پروین (ستیہ وتی کالج)دوم سارا بیگ (دیال سنگھ کالج)سوم آسما(ذاکر حسین دہلی کالج) اور چہارم علما سیفی (ستیہ وتی کالج) نے حاصل کیے۔
اس مقابلے میں جج کے فرائض ڈاکٹر فیاض عالم، ڈاکٹر محمد رکن الدین اور ڈاکٹر بشیر شاہین نے انجام دیے۔
پروگرام کا دوسرا مرحلہ غزل سرائی کا تھا جس میں شرکا کی خوش الحانی نے حاضرین کو مسحور کر دیا۔ غزل سرائی مقابلے میں اول اریبہ خانم (ستیہ وتی کالج) دوم زیبا (ذاکر حسین دہلی کالج)سوم ونام (شعبہ ہندی، ستیہ وتی کالج)اور
حوصلہ افزائی انعام ثنا (ستیہ وتی کالج)نے حاصل کیے۔
غزل سرائی کے مقابلے میں ڈاکٹر قمر الحسن، ڈاکٹر فخر عالم اور ڈاکٹر افسانہ حیات نے منصفانہ فرائض انجام دیے۔
تقریب میں ذاکر حسین دہلی کالج، دیال سنگھ کالج اور دہلی یونیورسٹی کے دیگر کالجوں کے طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔ نظامت کے فرائض رفیق طلحہ،اریبہ خانم، عنہا اور علما سیفی نے بحسن و خوبی نبھائے۔
آخر میں کامیاب طلبہ میں اسناد اور انعامات تقسیم کیے گئے۔ ڈاکٹر افسانہ حیات نے تمام مہمانوں اور شرکا کا شکریہ ادا کیا، جب کہ بزمِ ادب کے صدر عفان پٹھان، نائب صدر اقرا سیفی، سیکریٹری نازیہ پروین، جوائنٹ سیکرٹری عالیہ ناز اور خزانچی اقرا رحمان نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیے۔

0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

فخرالدین علی احمد گورنمنٹ پی جی کالج، محمودآباد میں نروتم کلچرل کلب کی رنگا رنگ اعزازی تقریب

فخرالدین علی احمد گورنمنٹ پی جی کالج، محمودآباد میں تربیتی کیمپ کا آغاز

"بزمِ ایوانِ غزل” کے زیرِ اہتمام عظیم الشان ماہانہ طرحی مشاعرہ منعقد

مدرسہ دارالرشاد بنکی بارہ بنکی میں تعلیمی افتتاحی اجلاس کا انعقاد

نہ دولت میں نہ شہرت میں تجارت بادشاہت میں

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article فخرالدین علی احمد گورنمنٹ پی جی کالج، محمودآباد میں نروتم کلچرل کلب کی رنگا رنگ اعزازی تقریب
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

شعبہ اردو، ستیہ وتی کالج میں بین الکلیاتی ادبی مقابلوں کا انعقاد
فخرالدین علی احمد گورنمنٹ پی جی کالج، محمودآباد میں نروتم کلچرل کلب کی رنگا رنگ اعزازی تقریب
فخرالدین علی احمد گورنمنٹ پی جی کالج، محمودآباد میں تربیتی کیمپ کا آغاز
"بزمِ ایوانِ غزل” کے زیرِ اہتمام عظیم الشان ماہانہ طرحی مشاعرہ منعقد
مدرسہ دارالرشاد بنکی بارہ بنکی میں تعلیمی افتتاحی اجلاس کا انعقاد

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?