By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: نہ دولت میں نہ شہرت میں تجارت بادشاہت میں
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > Blog > نہ دولت میں نہ شہرت میں تجارت بادشاہت میں
Blog

نہ دولت میں نہ شہرت میں تجارت بادشاہت میں

Last updated: اپریل 20, 2026 7:30 صبح
asansari 2 مہینے ago
SHARE

بڑا وہ ہے بڑا ہو جو طہارت میں شرافت میں

*ادبی کینوس کے زیرِ اہتمام  ماہانہ طرحی مشاعرہ منعقد*

- Advertisement -
Ad imageAd image

بارہ بنکی۔ (ابوشحمہ انصاری) شہر کے محلہ پیر بٹاون نزد جلیل ہوٹل واقع مدر حلیمہ پبلک اسکول میں بزم ادبی کینوس کے زیرِ اہتمام ماہانہ طرحی مشاعرہ منعقد ہوا۔
جِس کی صدارت بزم کے صدر ضیا الدین(ماڈرن شوز)  نے کی۔مہمانانِ خصوصی کے طور پر شہیب کوثر ردولوی اور ماسٹر عدیل منصوری کی خاص موجودگی رہی۔مہمان ذی وقار کی حیثیت سے ردولی سے تشریف لائے ماسٹر محمد علیم ردولوی موجود رہے۔منعقد مشاعرے میں شاعروں نے اپنی بہترین غزلیں پیش کی۔پسند کیے جانے والے اشعار آپ کی خدمت میں پیش ہیں۔
مری یہ زندگی کٹ جائے یا رب تیری مدحت میں
عبادت میں ریاضت میں تلاوت میں طہارت میں
شہیب کوثر ردولوی
حقیقت میں اگر کچھ لطف لینا ہے عبادت میں
مدد جا کر کرو اُن کی جنہیں دیکھو مصیبت میں
محسن قدوائی
نہیں محفوظ ہے کوئی بھی حاکم کی حفاظت میں
چلی جاتی ہیں اب معصوم جانے بھی حراست میں
عدیل منصوری
کہیں بھرتا ہے کوئی زخم یارو تیر و نشتر سے
چھپا ہوتا ہے ہر مرہم محبت میں اخوت میں
ماسٹر علیم ردولوی
بہت کُچھ ہم نے سیکھا ہے بڑوں سے یہ بھی سیکھا ہے چلے جاتے ہیں ہم دشمن کے گھر اُس کی عیادت میں
ماسٹر عرفان بارہ بنکوی
نہ دولت میں نہ شہرت میں تجارت،بادشاہت میں
بڑا وہ ہے بڑا ہو جو طہارت میں شرافت میں
ڈاکٹر ریحان علوی
اُسے اب دِل کی آنکھوں سے مُجھے پڑھ کر سمجھنا ہے
لکھا کُچھ بھی نہیں اُس نے مُجھے بھیجے ہوئے خط میں
آدرش بارہ بنکوی
مُجھے معلوم تھا ہر حال میں مُجھ کو سزا ہوگی
دلیلیں کیا میں لے جاتا تعصب کی عدالت میں
مسٹر امیٹھوی
اِن کے علاوہ آدرش بارہ بنکوی، نفیس احمد پوری، ڈاکٹر خالد، قاری مقبول احمد، افضال الرحمن اور اریبہ خاتون وغیرہ نے بھی اپنے کلام پیش کیے۔
مشاعرے میں شامل ہونے والے شائقین کی بڑی تعداد موجود رہی۔ جس میں بزم ادبی کینوس کے نائب صدر شمیم انصاری زید پوری، مدر حلیمہ پبلک اسکول کے مینیجر مولانا سلیم اللہ قاسمی،حافظ ذبیح اللہ، اقبال قریشی،شرافت حسین وغیرہ کے نام قابلِ ذکر ہیں ۔
مشاعرے کے اختتام پر بزم کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر ریحان علوی اور مدر حلیمہ پبلک اسکول کے مینیجر مولانا سلیم اللہ نے سبھی شعرائے کرام اور سامعین کا شکریہ ادا کیا۔
بزم کے صدر ضیا الدین نے کہا کہ آپ لوگوں کی قیمتی موجودگی نے آج کے اِس  مشاعرے کو کافی کامیاب بنادیا۔اُنہوں نے اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ بہت جلد ہی ایک بڑے مشاعرے کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

وزیر اعظم نریندر مودی کی تاریخی کامیابی پر ڈاکٹر عمار رضوی کا تہنیتی مکتوب

ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہا

ڈاکٹر عمار رضوی نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو یومِ پیدائش کی مبارکباد پیش کی

پرتیک یادو کی تیرہویں رسم میں ڈاکٹر عمار رضوی کی شرکت

مسولی میں جلد قائم ہوگا پالی ٹیکنک، تکنیکی تعلیم کے فروغ میں اہم پیش رفت: ڈاکٹر عمار رضوی

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article علم ایک لازوال دولت ہے جسے کوئی چرا نہیں سکتا: ڈاکٹر عمار رضوی
Next Article مدرسہ دارالرشاد بنکی بارہ بنکی میں تعلیمی افتتاحی اجلاس کا انعقاد
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

وزیر اعظم نریندر مودی کی تاریخی کامیابی پر ڈاکٹر عمار رضوی کا تہنیتی مکتوب
ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہا
ڈاکٹر عمار رضوی نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو یومِ پیدائش کی مبارکباد پیش کی
بشیر بدر لفظوں میں دھڑکتا ایک عہد
پرتیک یادو کی تیرہویں رسم میں ڈاکٹر عمار رضوی کی شرکت

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?