By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: فخرالدین علی احمد گورنمنٹ پی جی کالج، محمودآباد میں تربیتی کیمپ کا آغاز
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > Blog > فخرالدین علی احمد گورنمنٹ پی جی کالج، محمودآباد میں تربیتی کیمپ کا آغاز
Blog

فخرالدین علی احمد گورنمنٹ پی جی کالج، محمودآباد میں تربیتی کیمپ کا آغاز

Last updated: اپریل 22, 2026 7:20 صبح
asansari 12 گھنٹے ago
SHARE
Highlights

    روورز رینجرز کے ذریعے محدود وسائل میں بہتر زندگی کا ہنر

    لکھنؤ (پریس ریلیز/ابوشحمہ انصاری) فخرالدین علی احمد گورنمنٹ پی جی کالج میں آج تین روزہ روورز رینجرز تربیتی کیمپ کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ اس تقریب کی صدارت گورنمنٹ پی جی کالج کی پرنسپل، ڈاکٹر سیما سنگھ نے کی۔ کیمپ میں روور انچارج ڈاکٹر اوپیندر سنگھ اور رینجرز میں خصوصی تعاون ڈاکٹر زیبہ خان نے فراہم کیا، جبکہ تربیت کار سنجے کشیپ اور کماری پوجا دیوی کی کامیاب رہنمائی میں پروگرام منعقد ہوا۔
    کیمپ کے آغاز پر گورنمنٹ پی جی کالج میں پرچم کشائی کی گئی اور شرکاء کو زندگی کے مختلف حالات میں خود کو تیار رکھنے اور نظم و ضبط کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔ کالج کی پرنسپل نے کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ اس تربیت کے ذریعے حاصل ہونے والی تعلیم زندگی بھر کام آئے گی اور محدود وسائل میں بہتر زندگی گزارنے کا ہنر روورز رینجرز کے ذریعے سیکھا جا سکتا ہے۔
    اسی سلسلے میں شعبۂ معاشیات کے اسوسی ایٹ پروفیسر، محمد سعید نے روورز رینجرز کو مشکل حالات میں آسانی کے ساتھ زندگی گزارنے کے طریقوں سے روشناس کرایا۔ شعبۂ تاریخ کی پروفیسر، جیوتی شاہ، جو طویل عرصے تک رینجرز انچارج رہ چکی ہیں، نے بتایا کہ اس تربیت کے بعد نوجوان سماج کے ساتھ مل کر کئی فلاحی کام انجام دے سکتے ہیں۔
    کیمپ کے پہلے سیشن میں ٹولی کی تشکیل، اس کی معلومات، روورز رینجرز کے نشانات، بائیں ہاتھ سے سیلوٹ کا اصول، پرچم باندھنے اور اس کے آداب پر روشنی ڈالی گئی، جبکہ دوسرے سیشن میں ادارے کا تعارف، تربیتی عملے کا تعارف، دعا، جھنڈا گیت، قواعد، حلف اور وردی سمیت مختلف پہلوؤں پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔
    آخر میں روورز انچارج، ڈاکٹر اوپیندر سنگھ نے پرنسپل، تمام اساتذہ، ٹرینرز، شریک طلبہ و طالبات اور میڈیا سے وابستہ افراد کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر گورنمنٹ پی جی کالج کے سینئر پروفیسر ڈاکٹر وپن کمار شکلا، پروفیسر سنجیو کمار اگروال، پروفیسر انل وشِرانت، ڈاکٹر آر پی سنگھ سمیت تمام اساتذہ اور دیگر عملہ موجود رہا۔

    - Advertisement -
    Ad imageAd image
    0Like
    0Dislike
    50% LikesVS
    50% Dislikes

    You Might Also Like

    "بزمِ ایوانِ غزل” کے زیرِ اہتمام عظیم الشان ماہانہ طرحی مشاعرہ منعقد

    مدرسہ دارالرشاد بنکی بارہ بنکی میں تعلیمی افتتاحی اجلاس کا انعقاد

    نہ دولت میں نہ شہرت میں تجارت بادشاہت میں

    علم ایک لازوال دولت ہے جسے کوئی چرا نہیں سکتا: ڈاکٹر عمار رضوی

    اساتذہ کے بغیر معیاری تعلیم ممکن نہیں: ڈاکٹر عمار رضوی

    Share This Article
    Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
    Previous Article "بزمِ ایوانِ غزل” کے زیرِ اہتمام عظیم الشان ماہانہ طرحی مشاعرہ منعقد
    Leave a review

    Leave a review جواب منسوخ کریں

    آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

    Please select a rating!

    فخرالدین علی احمد گورنمنٹ پی جی کالج، محمودآباد میں تربیتی کیمپ کا آغاز
    "بزمِ ایوانِ غزل” کے زیرِ اہتمام عظیم الشان ماہانہ طرحی مشاعرہ منعقد
    مدرسہ دارالرشاد بنکی بارہ بنکی میں تعلیمی افتتاحی اجلاس کا انعقاد
    نہ دولت میں نہ شہرت میں تجارت بادشاہت میں
    علم ایک لازوال دولت ہے جسے کوئی چرا نہیں سکتا: ڈاکٹر عمار رضوی

    Advertise

    ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

    NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
    © NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
    • About Us
    • TERMS AND CONDITIONS
    • Refund policy
    • سپورٹ کریں
    • Privacy Policy
    • پیام شعیب الاولیاء
    • Contact us
    Welcome Back!

    Sign in to your account

    Lost your password?