By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: کائنات کی ابتداء سے انتہا تک پیغمبر اسلام ﷺ ہی ایک کامل انسان
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > آج کل > کائنات کی ابتداء سے انتہا تک پیغمبر اسلام ﷺ ہی ایک کامل انسان
آج کل

کائنات کی ابتداء سے انتہا تک پیغمبر اسلام ﷺ ہی ایک کامل انسان

Last updated: جون 28, 2026 6:31 صبح
newsg24urdu 4 گھنٹے ago
کائنات کی ابتداء سے انتہا تک پیغمبر اسلام ﷺ ہی ایک کامل انسان
کائنات کی ابتداء سے انتہا تک پیغمبر اسلام ﷺ ہی ایک کامل انسان
SHARE

از سیدعرفان الحق ہاشمی

کائنات کی ابتداء سے لے کر انتہا تک پیغمبر اسلام ﷺ ہی ایک کامل انسان ہیں
دور حاضر میں ہر ایرا غیرا رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کی مقدس ذات پر اپنی ناپاک نجس اور گندی زبان سے لب کشائی کرتا ہے اسی سے متاثر ہو کر اپنے نبی امام الامت پر ایک مضمون حاضر خدمت کر رہا ہوں

ہزار بار بشویم دہن ز مشک و گلاب
ہنوز نام تو گفتن کمال بے ادبیست

(ترجمہ اگر میں عرقِ گلاب اور مشک سے اپنے منہ کو ہزار بار بھی دھو لوں تب بھی آپ ﷺکا نامِ مبارک لینا سراسر بے ادبی ہی لگتا ہے)

فارسی زبان کے شاعر کا مقصد یہ بیان کرنا ہے کہ اللہ رب العزت کے محبوب سرورِ کائنات حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کا نامِ نامی اسمِ گرامی اس قدر پاک مقدس اور بلند مرتبہ والا ہے کہ انسان کا منہ اپنی گناہوں اور خطاؤں کی وجہ سے اس قابل ہی نہیں کہ وہ اس پاک نام (یعنی کہ اللہ کے رسول ﷺ کے نام) کو لے سکے

- Advertisement -
Ad imageAd image

چنانچہ اگر کوئی شخص دنیا کی سب سے بہترین خوشبوؤں (مشک اور گلاب) سے اپنے منہ کو ہزار مرتبہ صاف اور معطر بھی کر لے تب بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمتِ شان کے سامنے وہ صفائی اور پاکیزگی نا کافی ہے اور نام لیتے وقت یہی محسوس ہوتا ہے کہ عاجزی اور کمالِ ادب کا حق ادا نہیں ہو سکا.

کائنات کی تخلیق کا مقصدِ اولیں اور انسانیت کا معراجِ کمال ذاتِ محمدی صلی اللہ علیہ وسلم ہے اللہ رب العزت نے کم و بیش ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء کرام علیہم السلام کو مبعوث فرمایا جن میں سے ہر ایک اپنے اپنے دور میں رشد و ہدایت کا منبع اور کمالِ انسانیت کا نمونہ تھا لیکن جب باری باری تمام کمالات کا احاطہ کر لیا گیا تو اللہ تعالیٰ نے تمام تر ظاہری باطنی اخلاقی اور روحانی کمالات کو ایک ہی ذاتِ مبارکہ میں یکجا فرما دیا اور وہ ذاتِ گرامی سرورِ کائنات فخرِ موجودات حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہے.

دنیا میں احترام کے قابل ہیں جتنے لوگ
میں سب کو مانتا ہوں مگر مصطفیٰ کے بعد
کائنات کی ابتداء سے لے کر انتہا تک آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہی وہ واحد ہستی ہیں جنہیں انسانِ کامل کے مرتبۂ اتم پر فائز کیا گیا.

ابتداء آئینہ انتہا آئینہ
سیرتِ مصطفی آئینہ آئینہ
مندرجہ ذیل عبارتوں میں قرآن مجید اور احادیثِ مبارکہ کی روشنی میں اس حقیقت پر ایک تفصیلی اور جامع مضمون پیش کرنے کی جسارت کر رہا ہوں.

(1) بعثتِ محمدی اور کمالِ اخلاق (قرآن کی روشنی میں)

- Advertisement -

قرآن مجید نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق کو انسانیت کی معراج قرار دیا ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ حسنہ رہتی دنیا تک کے لئے کامل ترین نمونہ ہے پہلی آیت میں خلقِ عظیم کی گواہی اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کی سورہ قلم آیت نمبر ۴ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاقِ عالیہ کی خود ان الفاظ میں دی ہے وَاِنَّكَ لَعَلٰى خُلُقٍ عَظِيْمٍ ہ ترجمہ اور یقیناً آپ ﷺ اخلاق کے بڑے مرتبے پر فائز ہیں
اس آیت کی تفسیر و نکتہ میں مفسرین کرام فرماتے ہیں کہ عظیم کا لفظ اللہ تعالیٰ نے اپنی ذات عرش اور قرآن کے لئے استعمال کیا ہے جب خالقِ کائنات خود اپنے محبوب کے اخلاق کو عظیم کہہ دے تو کائنات میں کوئی دوسرا انسان اس کمالِ اخلاق کا تصور بھی نہیں کر سکتا دوسری آیت اسوہ حسنہ (کامل نمونہ)


کائنات کے ہر طبقہ فکر ہر عمر اور ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے انسان کے لئے آپ ﷺ کی زندگی کو آئیڈیل اور نمونہ قرار دیا گیا ہے جیسا کہ اللہ ربّ العزت نے قرآن کریم کے سورہ احزاب آیت نمبر ۲۱ میں فرمایا ہے کہ لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِيْ رَسُوْلِ اللّٰهِ اُسْوَةٌ حَسَنَةٌ لِّمَنْ كَانَ يَرْجُوا اللّٰهَ وَالْيَوْمَ الْاٰخِرَ وَذَكَرَ اللّٰهَ كَثِيْرًا ہ ترجمہ یقیناً تمہارے لئے رسول اللہ (کی ذات) میں بہترین نمونہ (موجود) ہے ہر اس شخص کے لئے جو اللہ اور یومِ آخرت کی امید رکھتا ہے اور اللہ کو کثرت سے یاد کرتا ہے


(2) کمالِ انسانیت اور جامعیتِ صفات (احادیث کی روشنی میں) احادیثِ مبارکہ سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذاتِ اقدس میں تمام انبیاء کے کمالات کو جمع کر کے نبوت و رسالت اور انسانیت کے محل کو مکمل کر دیا گیا ہے پہلی حدیث قصرِ نبوت کی آخری اینٹ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہی ہیں.

- Advertisement -

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی جامعیت اور کمال کو ایک خوبصورت تمثیل کے ذریعے واضح فرمایا کہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میری اور مجھ سے پہلے کے انبیاء کی مثال ایسی ہے جیسے کسی شخص نے ایک مکان بنایا اور اسے بہت خوبصورت اور آراستہ کیا مگر ایک کونے میں ایک اینٹ کی جگہ چھوڑ دی لوگ اس کے گرد گھومنے لگے اور تعجب سے کہنے لگے یہ اینٹ بھی کیوں نہ رکھ دی گئی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا پس میں ہی وہ اینٹ ہوں اور میں خاتم النبین (انبیاء کا ختم کرنے والا) ہوں دوسری حدیث تکمیلِ اخلاق کا مشن


آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کا بنیادی مقصد ہی کمالِ انسانیت یعنی اخلاقِ حسنہ کی تکمیل تھا حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں تو بھیجا ہی اس لئے گیا ہوں تاکہ اچھے اخلاق کو ان کی انتہا (کمال) تک پہنچا دوں.


(3) کائنات کی ابتداء سے انتہا تک مرکزیتِ مصطفیٰ


آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی فضیلت اور کمال صرف دنیاوی زندگی تک محدود نہیں بلکہ کائنات کی ابتداء (تخلیقِ آدم سے پہلے) سے لے کر کائنات کی انتہا (روزِ قیامت) تک آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہی مرکزِ کائنات ہیں ابتداءِ کائنات میں کمال کا ظہور حضرت آدم علیہ السلام کی تخلیق سے پہلے ہی آپ کا نامِ نامی مقامِ کمال پر فائز تھا حضرت عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایابیشک میں اللہ کے ہاں اس وقت بھی خاتم النبین مکتوب (لکھا ہوا) تھا جب آدم (علیہ السلام) ابھی اپنی مٹی میں گندھے ہوئے تھے


انتہائے کائنات (قیامت) میں سیادتِ مطلقہ


قیامت کے دن جب کائنات کا اختتام ہوگا اور تمام اولین و آخرین جمع ہوں گے تو اس وقت بھی انسانیت کے کمال کا پرچم صرف اور صرف آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ میں ہوگا


حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں قیامت کے دن اولادِ آدم کا سردار ہوں گا اور میں پہلا شخص ہوں گا جس کی قبر شق ہوگی اور میں پہلا شفاعت کرنے والا ہوں گا اور میں ہی وہ پہلا شخص ہوں گا جس کی شفاعت قبول کی جائے گی


(4) کمالِ انسانیت کے مختلف پہلو (ایک نظر میں)


آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذاتِ گرامی میں کمالِ انسانیت کے تمام پہلو اس طرح یکجا تھے کہ تاریخِ انسانی اس کی دوسری مثال پیش کرنے سے قاصر ہے
القصہ مختصر حاصلِ کلام یہ ہے کہ حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذاتِ اقدس زمان و مکان کی قید سے بالا تر ہو کر کائنات کا حسن ہے کائنات کی ابتداء آپ کے نورِ نبوت کے تذکروں سے ہوئی اور اس کی انتہا محشر کے میدان میں آپ کی سیادت اور شفاعتِ کبریٰ پر ہوگی.


آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کا کوئی ایک گوشہ بھی ایسا نہیں جو اندھیرے میں ہو بلکہ آپ کا ظاہر باطن اٹھنا بیٹھنا ہنسنا رونا اور جنگ و صلح کے میدان غرض ہر ادا محفوظ ہے اور ہر ادا میں کمال اپنی آخری حدوں کو چھوتا ہوا نظر آتا ہے اسی لئے بلا مبالغہ اور بلا شک و شبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہی کائنات کے واحد اور آخری انسانِ کامل ہیں


حسنِ یوسف دمِ عیسیٰ یدِ بیضا داری
آنچه خوباں ہمہ دارند تو تنہا داری


(ترجمہ حضرت یوسف علیہ السلام کا حُسن حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا دم اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کا روشن ہاتھ وہ تمام خوبیاں جو الگ الگ خوبصورتوں کے پاس تھیں آپ ﷺکی ذات میں تنہا موجود ہیں)

0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

سالانہ دستاربندی و تقسیمِ اسناد تقریب، 35 طلبہ کی علمی تکمیل پر اعزاز

غیر قانونی کان کنی اور زمین مافیا کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

مولانا ہاشم اشرفی کی قیادت میں قاضیٔ شہر کا شاندار استقبال، سوشل میڈیا پر اہم انتباہ

رویتِ ہلال کے تعین کے لیے ایک جدید، شرعی اور سائنسی نظام

جشنِ تکمیل قرآن کریم میں علماء کا خطاب

TAGGED:پیغمبر اسلامرسول ہاشمیسیرت نبویکائنات
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article ذکی طارق بارہ بنکوی: خاموش چراغ کی لو
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

کائنات کی ابتداء سے انتہا تک پیغمبر اسلام ﷺ ہی ایک کامل انسان
ذکی طارق بارہ بنکوی: خاموش چراغ کی لو
ڈاکٹر عمار رضوی کی مؤثر پیروی کے بعد وزارتِ خارجہ حرکت میں آئی
امریکہ۔ایران تاریخی معاہدہ عالمی امن کی جانب اہم پیش رفت: ڈاکٹر عمار رضوی
اکھلیش یادو کی بیٹی کے خلاف ہتک آمیز بیان کی ڈاکٹر عمار رضوی نے کی سخت مذمت

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?