کانپور آل انڈیا غریب نواز کونسل کے زیر اہتمام غریب نواز ہفتہ کے تحت منعقدہ جشن غریب نواز کا 14ہواں اجلاس بمقام سنگواں روڈ کوریاں میں میں منعقد ہوا
جس میں کونسل کے قومی صدر حضرت علامہ مولانا محمد ہاشم اشرفی صاحب امام عید گاہ گدیانہ نے شاندار خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کی زبان فیض ترجمان سے ایسے اقوال صادر ہوئے ہیں جو آب ذر سے لکھنے کے قابل ہیں مثلا عاجزوں کی فریادرسی، حاجت مندوں کی حاجت روائی، بھوکوں کو کھانا کھلانابڑا نیکی کا کام ہے صدقہ ایک نور ہے ،صدقہ جنت کی حوروں کا زیور ہے اور صدقہ نوافل میں سب سے بہتر ہے صدقہ دینے والے روزِ حشر عرش کے سائے میں ہونگے۔
جس نے موت سے قبل صدقہ دیاہوگا وہ اللہ کی رحمت سے دور نہ ہوگاصدقہ جنت کی راہ ہے ،جو صدقہ دیتا ہے وہ اللہ سے قریب ہوتا ہے زمین بھی سخی آدمی پر فخر کرتی ہے ،جب وہ چلتا ہے تو نیکیاں اس کے نامہ اعمال میں لکھی جاتی ہیںجو بھوکے کو کھانا کھلاتا ہے اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کے اور جہنم کے درمیان سات پردے حائل فرما دے گا اللہ کے نزدیک پسندیدہ صفات غمگین افراد کی فریاد سننا،مسکینوں کی حاجت پوری کرنا اور بھوکوں کو کھانا کھلانا،نیکوں کی صحبت نیک کام سے بہتر ہے اور برے لوگوں کی صحبت بدی کرنے سے بدتر ہے یہ وہ سنہرے اقوال ہیں جن پر عمل کرکے لوگ کامیابی کی راہ سے ہم کنار ہو سکتے ہیں
مولانا اشرفی نے کہا جس میں تین خوبیاں ہوں گی اللہ اسے اپنا دوست رکھتا ہے 1 درےا جیسی سخاوت کہ سب کو نواز دے 2 آفتاب کی طرح شفقت کہ سب پر مہربانی کرے3 زمین کی طرح تواضع کہ ہر ایک کے لئے عاجزی انکساری کرے دنیا فانی ہے اور دنیا کے کام لا یعنی ہیں مولانا فتح محمد قادری نے کہاجس کو خدا دوست رکھتا ہے اس پر مصیبتیں نازل کرتا ہے گناہ اتنا نقصان نہیں پہونچاتا جتنادوسروں کو ذلیل کرنا
اس سے قبل جشن کا آغاز کلام اللہ سے مولانا محمود حسان اختر علیمی نے کیا نظامت کے فرائض حافظ نیاز اشرفی نے بحسن و خوبی انجام دئے نعت و منقبت کے نذرانے حاجی سید خورشید عالم ،قاری محمد احمد اشرفی،محمد حسن شبلی اشرفی نے پیش کئے صلوٰة و سلام اور ملک اور عالم اسلام کی ترقی و خوشحالی و امن امان کے لئے دعائیں کی گئیں اورتبرک تقسیم کیا گیا اس موقع پر خاص طو ر سے صغیر احمد حافظ محمد ارشد اشرفی،خلیل احمد،عبد الحمید،محمد اسماعیل،محمد رضوان،محمد بشیر،محمد جمال ،محمد کمال،ببلو،صابر علی،چمن،محمد جبریل،چاند بابو،افسر علی،محمد شمیم،محمد ریحان وغیرہ موجود رہے
ادھر اشرف جامع مسجد اشرف نگر میں غریب نواز ہفتہ کے تحت 13 ہوا اجلاس جشن غریب نواز وحلقہ ذکر کا شاندار اہتمام کونسل کے قومی صدر حضرت مولانا محمد ہاشم اشرفی امام عید گاہ گدیانہ کی سرپرستی میں منعقد ہوا
جس میں مولانا فتح محمد قادری شیخ الحدیث جامعہ اشرف المدارس نے حضرت خواجہ غریب نواز کی حیات و خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے شاندار خطاب کیا جس میں قیادت حضرت مولانا محمد کلیم قادری خطیب و امام اشرف جامع مسجد نے فرمائی جشن کا اغاز تلاوت کلام پاک سے حافظ منہاج الدین قادری نے کیا
نعت و منقبت کے نذ رانے قاری محمد احمد اشرفی و حافظ محمد ارشد اشرفی نے پیش کیے حلقہ ذکر کیا گیا صلوۃ و سلام اور ملک میں امن و امان ترقی اور خوشحالی کے لیے دعائیں کی گئیں بعدہ تبرک تقسیم کیا گیا اس موقع پر بطور خاص محمد شمشاد غازی،حاجی عبدالمعید، عبدالحکیم، چمن، سلمان، محمد قاسم، چاند علی وغیرہ کثیر تعداد میں لوگ موجود رہے