By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: سنی رضا جامع مسجد اٹوا میں محفل معراج النبی ﷺ کا انعقاد
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > مذہبیات > سنی رضا جامع مسجد اٹوا میں محفل معراج النبی ﷺ کا انعقاد
مذہبیات

سنی رضا جامع مسجد اٹوا میں محفل معراج النبی ﷺ کا انعقاد

Last updated: جنوری 28, 2025 11:50 صبح
mohdshafiquefaizi 6 مہینے ago
SHARE

سدھارتھ نگر/ اٹوا: سنی رضا جامع مسجد نگر پنچایت اٹوا میں معراج النبی ﷺ کی مناسبت سے ایک عظیم الشان محفل کا اہتمام ہوا. جس کی ابتدا ارباب احمد نظامی استاذ جامعہ اہلسنت فیضانِ رضا اٹوا کی زبانی تلاوت قرآن مجید سے ہوئی۔ اس کے بعد مولانا محمد شریف القادری نے نعت رسول کے بعد اجمل سلطان پوری کا نوشتہ قصیدۂ معراجیہ پیش کر کے محفل میں نیا رنگ بھر دیا۔ حافظ زبیر فیضی مؤذن سنی رضا جامع مسجد، حافظ سلمان فیضی اور قاری اربا احمد صاحب نظامی نے نعت رسول ﷺ کے قیمتی اشعار سے اہل محفل کے دلوں کو باغ باغ کردیا۔

خصوصی خطاب کی حیثیت سے مولانا محمد عثمان علیمیؔ نے خوبصورت لہجے میں معراج النبی ﷺ کے حوالے سے نعت شریف پیش کی اس کے بعد نہایت معلوماتی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معراج حضور ﷺ کا ایک عظیم معجزہ ہے اور شب معراج آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے وہاں تک قدم پہنچے جہاں تک کسی کے خیالات نہیں پہنچ سکتے.

پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم بیت ُالمقدس تشریف لائے جہاں مسجدِ اقصیٰ میں انبیائے کرام کی امامت فرمائی۔ چنانچہ آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم فرماتے ہیں کہ جب میں بیتُ المقدس میں آیا تو انبیائے کرام جمع تھے. حضرت جبریل علیہ السّلام نے مجھے آگے کیا تو میں نے ان کی امامت کی۔

بعدہٗ محفل درود کا اہتمام ہوا جس میں نہایت حضور قلب کے ساتھ تمامی عاشقان رسول ﷺ نے اپنے نبی کی ذات بابرکات پر درودشریف پڑھ کر خود کو مشرف کیا۔ اخیر میں صلوۃ و سلام پیش کیا گیا اور پوری امت مسلمہ کے فلاح و بہبود کی دعا کے ساتھ محفل کا اختتام ہوا۔

- Advertisement -
Ad imageAd image

اس موقع پر علماء کرام کے ساتھ ساتھ خاص طور سے ماسٹر عربی حسن، ماسٹر محمد راشد، ماسٹر عمران صدیقی اساتذۂ جامعہ اہلسنت فیضانِ رضا، الحاج عبد المعید خان، خان صراف عرف گڈو، ورائٹی ماسٹر، ڈائمنڈ ماسٹر، ڈاکٹر ارمان قریشی، راجو بھائی جوتا والے، فداء المصطفی وغیرہم کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ موجود رہے۔

2Like
0Dislike
100% LikesVS
0% Dislikes

You Might Also Like

حج کی ادائیگی میں تاخیر نہ کریں صاحب استطاعت: محمد سعید الرحمن قاسمی

حج 2026 کے لیے درخواستوں کا عمل شروع، 31 جولائی آخری تاریخ

اللہ کی راہ میں قتل ہونے والے زندہ ہیں، ان کو مردہ نہ کہو: مفتی محفوظ الرحمٰن

عرس مفتی اعظم ہند محمدی مسجد طلاق محل میں منعقد

علماء و مفتیان کرام کے لیے ایک خصوصی تربیتی کیمپ

TAGGED:اٹوا بازاررضا جامع مسجد اٹواشب معراجمعراج النبی
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article معراج مصطفےٰ کے پروقار موقع پررقم کی ایک نئی تاریخ معراج مصطفےٰ کے پروقار موقع پررقم کی ایک نئی تاریخ
Next Article حق ایجوکیشن اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن سالانہ جلسے کا انعقاد
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

مسلم لیگ تمام مذاہب کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرے گی
تنظیم بریلوی علمائے اہلِ سنت کے زیرِ اہتمام عرس تاج الاولیاء منعقد
عرس شعیب الاولیاء کے موقع پر دعوتِ اسلامی کا عظیم الشان کارنامہ
کویندر گپتا کی بطور لیفٹیننٹ گورنر لداخ تقرری پر خوشی کا اظہار
انورؔ جلالپوری: نثر و نظم کا گنگا جمنی کارواں

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?