By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: اجمیرکا سفر: ایک احساس جسے بھلایا نہ جا سکے
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > مضامین > اجمیرکا سفر: ایک احساس جسے بھلایا نہ جا سکے
مضامین

اجمیرکا سفر: ایک احساس جسے بھلایا نہ جا سکے

Last updated: جنوری 31, 2025 12:18 شام
mohdshafiquefaizi 4 مہینے ago
اجمیرکا سفر
اجمیرکا سفر: ایک احساس جسے بھلایا نہ جا سکے
SHARE

عشقِ خواجہ کی خوشبو میں مہکتا ہوا اجمیر کا ایک روحانی سفرنامہ

رائٹر:- آصف جمیل امجدی


سفرنامہ اجمیر ایک احساس سے جسے بھلایا نہیں جا سکتا۔ عموما دور حاضر میں سفرنامہ لکھنے کی روایت تو نہ رہی لیکن پھر ایسا لگا کہ اس سفر کے حوالے سے کچھ باتیں قلمبند کی جائیں۔

مشمولات
روحانیت کا احساسسرزمین اجمیرسلطان الہند کی بارگاہ میں پہلا قدم:مگر دل اجمیر ہی میں رہ گیا:

27 جنوری 2025 کی خوشگوار صبح تھی، جب اندور کی فضا میں سورج کی کرنیں ایک عجیب کشش کے ساتھ بکھر رہی تھیں۔ ہلکی خنک ہوا کے جھونکے نیلگوں آسمان پر دودھیا بادلوں کی سرگوشیاں درختوں پر چہچہاتے پرندے ایک پُرسکون اور پرکشش ماحول تخلیق کر رہے تھے۔ دل میں سلطان الہند خواجہ غریب نواز علیہ الرحمہ کے بارگاہ کی زیارت کی تمنا ایک جاذب قوت کی مانند انگڑائیاں لے رہی تھی۔


روحانیت کا احساس

یہ سفر محض ایک زمینی سفر نہ تھا بلکہ ایک روحانی کشش عشق و عقیدت کا سفر تھا۔ میں اپنے عزیزوں (خصوصاً اپنے ساڑھو بھائی محب محترم علامہ شاہد رضا صاحب قبلہ دامت برکاتہم العالیہ) کے ہمراہ منزل کی طرف رواں دواں تھا۔ جیسے ہی اسٹیشن پہنچے معلوم ہوا کہ ہماری ٹرین کچھ دیر پہلے روانہ ہو چکی ہے۔

لمحہ بھر کے لیے دل اداسی کے گہرے سائے میں ڈوب گیا مگر پھر خالقِ کائنات کے نظام پر غور کیا تو قدرتی ماحول کے سکون نے دل کو سہارا دے دیا۔ اسٹیشن کے کنارے لگے درختوں پر چہچہاتی چڑیاں اور خنک ہوا کا ہلکا سا جھونکا گویا پیغام تھا کہ ہر رکاوٹ آزمائش ہوتی ہے اور سچے ارادوں کے لیے راستے ہمیشہ کھل جایا کرتے ہیں۔

- Advertisement -
Ad imageAd image

سرزمین اجمیر

خیر۔۔۔۔۔۔۔!!! دوسری ٹرین کے ذریعے ہم رتلام پہنچے جہاں رات کی خنک ہوائیں بدن میں سرایت کر رہی تھیں۔ آسمان پر چمکتے ستارے، ہلکی دھند میں لپٹی وادیاں، اور رات کے سناٹے میں بہتی ہوائیں، یہ سب قدرت کے سحر میں مبتلا کر دینے والے مناظر تھے۔ یہ فطرت کی وہی آواز تھی جو ہمیں یاد دلا رہی تھی کہ ہر تاریکی کے بعد روشنی آتی ہے، ہر مشکل کے بعد آسانی مقدر بنتی ہے۔

ابھی صبح کا اجالا پوری طرح پھیلا بھی نہ تھا کہ ہم اجمیر شریف کے اسٹیشن پر قدم رکھے۔ پہاڑوں کے دامن میں بسی یہ مقدس بستی اپنی روحانی خوشبو سے مہک رہی تھی۔ اسٹیشن کے قریب سبز درخت جیسے آنے والوں کو خوش آمدید کہہ رہے تھے اور ہوا میں ایسی تازگی تھی کہ دل کی دنیا یکبارگی معطر ہو گئی۔ آسمان پر اڑتے رنگ برنگے پرندے جیسے سلطان الہند کی سرزمین کی عظمت کے گیت گا رہے ہوں۔

جیسے ہی ٹرین سے اجمیر اسٹیشن پر اترے تو سیدھے ہم اپنے ساڑھو بھائی محب محترم قبلہ مفتی نہال اشرف مصباحی صاحب دامت برکاتہم العالیہ کے کمرے پر گئے، جہاں تازہ دم ہوۓ اور پھر باہر نکل کر ایک شفاف ہوٹل میں مختلف النوع لذیذ پکوان سے ناشتہ کیے۔ دل میں ایک ہی تڑپ تھی—سلطان الہند کی بارگاہ کی حاضری…!


سلطان الہند کی بارگاہ میں پہلا قدم:

درگاہ شریف کی پہلی جھلک ہی ایسی تھی کہ دل پر سکون اور سر پر عجز و محبت کی چادر تن گئی۔ اور فضاء میں پھیلی خوشبو جیسے اس جگہ کی روحانی عظمت کا پتا دے رہی تھی۔

قدم بہ قدم ہم آگے بڑھتے رہے، دل کی دھڑکنیں تیز ہوتی گئیں، نظریں جھک گئیں، اور روح عقیدت و احترام میں سجدہ ریز ہو گئی۔ جیسے ہی بارگاہِ اقدس میں پہنچے نگاہیں جھک گئیں، زبان پر درود و سلام جاری ہو گیاگیا اس وقت دل بے اختیار پکار اٹھا تھا
"یہ کس در کا دربان ہے کہ وقت بھی رک کر سلامی دے رہا ہے،
یہ کس کی چوکھٹ ہے کہ دل کی دنیا سر بسجود ہو رہی ہے…!”

- Advertisement -

مکمل یکسوئی کے ساتھ فاتحہ خوانی کی دل کی دنیا میں جو بےچینی تھی وہ ختم ہو گئی۔ درگاہ شریف کی فضاؤں میں ذکرِ الٰہی اور درود و سلام کی صدائیں گونج رہی تھیں۔ یہاں کی فضا میں عجیب روحانی تاثیر تھی جیسے ہر ذی روح_ ہر ذرے_ ہر جھونکے میں عشقِ الٰہی اور محبتِ مصطفیٰ ﷺ کے رنگ بکھرے ہوئے ہوں۔

بارگاہ خواجہ غریب نواز کی حاضری کے بعد ہم "ڈھائی دن کی جھوپڑی” پہنچے۔ یہاں کی خاموشی میں بھی ایک عجیب سی روحانی تاثیر تھی جیسے وقت ٹھہر گیا ہو، جیسے فضائیں صدیوں سے کسی راز کو سینے میں چھپائے بیٹھی ہوں۔

اس کے بعد ہم اپنے عزیزوں کے ہمراہ "انا ساگر جھیل” کی طرف روانہ ہوئے۔ جھیل کا منظر سحر انگیز تھا، نیلے پانی پر چلتی ہوئی رنگ برنگی کشتیاں، فضاء میں اڑتے رنگ برنگے پرندے، اور جھیل کے کنارے لگے درختوں پر چہچہاتی چڑیاں، یہ سب مل کر ایسا لگ رہا تھا جیسے کوئی مصور قدرت کے رنگوں سے کائنات کی سب سے خوبصورت تصویر بنا رہا ہو۔

- Advertisement -

سفید بگلے اور بطخیں پانی پر تیرتے ہوئے، جھیل کے صحن میں رقص کرتی چھوٹی بڑی مچھلیا، اور پانی کی ہلکی ہلکی لہریں سورج کی روشنی میں چمک رہی تھیں گویا ہر لہر سلطان الہند کی سرزمین کی روحانی عظمت کی کہانی سنانے کے لیے بے قرار تھی۔


مگر دل اجمیر ہی میں رہ گیا:

رات کو اجمیر شریف کو الوداع کہنا ہم عاشقوں کے لیے ایک مشکل لمحہ تھا۔ مگر جھیل کی لہروں کی سرگوشیاں، پہاڑوں کی خاموشی، اور درگاہ شریف کی روحانی خوشبو دل کو یہ یقین دلا رہی تھی کہ خواجہ غریب نواز علیہ الرحمہ کی محبت کا فیض ہمیشہ ہمارے ساتھ رہے گا۔

ٹرین کے ذریعے اندور واپسی ہوئی، مگر دل کی دنیا میں اجمیر شریف کی خوشبو ہمیشہ کے لیے بسی رہی۔ یہ سفر محض جسمانی مسافت کا سفر نہ تھا بلکہ روحانی ترقی، عشق و معرفت کی روشنی، اور قدرت کے حسن کو قریب سے دیکھنے کی ایک سعادت تھی۔

ہمارا یہ سفر ختم تو ہو گیا مگر سلطان الہند کے در کی حاضری نے دل کو جو روشنی دی، وہ ہمیشہ راہ دکھاتی رہے گی۔ اجمیر شریف کی محبت کبھی ماند نہیں پڑے گی کیونکہ یہ عشق کا سفر تھا اور عشق کبھی ختم نہیں ہوتا…!

1Like
0Dislike
100% LikesVS
0% Dislikes

You Might Also Like

مخلص نہیں کوئی بھی اردو زبان کا؟

نفرتی ایجنڈے پر مجرمانہ خاموشی، مسلمانوں کی جان اتنی سستی کیوں؟

گرمی کی شدت: فطرت کا بپھرا ہوا انتباہ

معاشرتی ترقی کے تقاضے، اور بھارتی مسلمان

ڈاکٹر عافیہ حمید کی ادبی خدمات پر ایک نظر

TAGGED:آصف جمیل امجدیاجمیراجمیر درگاہاجمیرکا سفرروحانی سفرنامہسفرنامہ
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article امت کی بے حسی کا شکار امت کی بے حسی کا شکار مولاناقمرغنی عثمانی
Next Article مقابلہ جاتی امتحانات مقابلہ جاتی امتحانات ذہنی اور شخصی ترقی میں معاون ہوتے ہیں: قاضئی شہر
4 Reviews
  • قومی صدرڈاکٹر ایوب کا ممکنہ دورہ 3 فروری کو - NewsG24Urdu says:

    […] تناطر میں ڈاکٹر محمد ایوب 3 فروری کو اسمبلی رودھولی کا دورہ کرنے والے ہیں۔ جہاں وہ لوگوں سے ملاقات کرکے ان […]

    جواب دیں
  • صدر جمہوریہ ہند نے امرت ادیان کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی - NewsG24Urdu says:

    […] سال ٹیولپ کے ساتھ ساتھ شائقین 140 مختلف اقسام کے گلاب اور 80 سے زائد دیگر پھول دیکھ سکیں […]

    جواب دیں
  • دعائیہ تقریب ختم بخاری آج، تیاریاں مکمل - NewsG24Urdu says:

    […] قلی بازار میں ایک روزہ عظیم الشان دعائیہ تقریب بموقع تکمیل ختم بخاری شریف 2/شعبان المعظم مطابق 2/فروری آج بروز […]

    جواب دیں
  • نوجوان نسل کو نئے فتنوں سے آگاہ کریں - NewsG24Urdu says:

    […] ڈاکٹر محمد فضل اللہ چشتی نے کہا کہ جن مسائل کا تعلق خصوصاً ہماری قوم اور ہمارے سماج سے ہو ہم کو ان میں دلچسپی لینا […]

    جواب دیں

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

محمد ذیشان اور ابوشحمہ انصاری نے دی عیدالاضحی کی مبارکباد
بزمِ مدنی کے زیرِ اہتمام یادِ مائل میں سجی چراغوں جیسی شعری شام
مصنف و ادیب مفتی شعیب رضا نظامی فیضی کو "امام احمد رضا ایوارڈ” تفویض
قربانی خلوص و تقویٰ کا مظہر: مولانا شان محمد جامعی
مخلص نہیں کوئی بھی اردو زبان کا؟

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?