مسائل شرعیہ اکیڈمی رمضان ہیلپ لائن پر پوچھے گئے سوالات کے جوابات مسائل شرعیہ اکیڈمی رمضان کی طرف سے متعین علماء کرام کی طرف سے دئیے گئے
سوال:کفارے کی رقم مسکینوں کو دینے کا کیا طریقہ ہوگا؟
جواب:کفارے کی رقم مسکینوں کو مالک بنا کر دینا ضروری ہے، کفارے کی رقم سے مسجد، مدرسہ اور ہسپتال وغیرہ کی تعمیر کرنا یا ہسپتال کی مشینری خریدنا یا تنخواہ دینا جائز نہیں ہے۔
سوال:کیا دو رمضان کے روزوں کی قضاء کرنے کیلئے نیت ضروری ہے؟
جواب:اگر دو رمضان کے کچھ روزے قضاء ہو گئے اور دونوں سالوں کے روزوں کی قضاء کرنی ہے تو سال کا مقرر کرنا ضروری ہے، یعنی اس طرح نیت کرے کہ فلاح سال کے روزوں کی قضاء رکھتا ہوں۔
سوال:اگر کوئی شخص طبیب کے کہنے پر بیماری کی حالت میں روزہ نہ رکھے اور اسی حالت میں فوت ہو جائے تو کیا اس کے روزوں کا فدیہ ادا کرنا ہوگا؟
جواب: اگر کوئی شخص بیماری کی وجہ سے روزہ رکھ نہ سکا اور معالج نے بھی روزہ رکھنے سے منع کر دیا اور اس مرض سے صحت نہ ہوئی اور روزہ رکھنے کے قابل نہ ہوا اور اسی مرض میں فوت ہو گیا تو ان روزوں کا فدیہ ادا کرنا لازم نہیں، لیکن اگر ورثاء خوشی سے فدیہ دے دیں تو کچھ حرج نہیں، میت کو ثواب ملے گا، اور ایک روزہ کا فدیہ ایک صدقہ فطر کے برابر ہے۔