By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: اساتذہ کے بغیر معیاری تعلیم ممکن نہیں: ڈاکٹر عمار رضوی
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > Blog > اساتذہ کے بغیر معیاری تعلیم ممکن نہیں: ڈاکٹر عمار رضوی
Blog

اساتذہ کے بغیر معیاری تعلیم ممکن نہیں: ڈاکٹر عمار رضوی

Last updated: اپریل 13, 2026 11:46 صبح
asansari 5 گھنٹے ago
SHARE
Highlights

    فخرالدین علی احمد گورنمنٹ پی جی کالج محمودآباد میں گولڈن جوبلی تقریب منعقد

    لکھنؤ(پریس ریلیز/ابوشحمہ انصاری)سابق کارگزار وزیر اعلیٰ اترپردیش اور آل انڈیا مائناریٹیز فورم فار ڈیموکریسی کے قومی صدر ڈاکٹر عمار رضوی نے کہا ہے کہ تعلیم کی مضبوطی میں اساتذہ کلیدی حیثیت رکھتے ہیں، ان کے بغیر معیاری تعلیم ممکن نہیں اور انہی کی محنت سے طلبہ بہتر مستقبل کی راہ پر گامزن ہوتے ہیں۔ وہ فخرالدین علی احمد گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج محمودآباد میں منعقدہ گولڈن جوبلی تقریب سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کر رہے تھے۔
    انہوں نے کہا کہ کسی تعلیمی ادارے کا پچاس سال مکمل کرنا اس کی تعلیمی خدمات کا واضح ثبوت ہے۔ اس ادارے سے فارغ ہونے والے طلبہ ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہیں، جو اس کی کامیابی کا مظہر ہے۔ انہوں نے دیگر تعلیمی اداروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جواہر لعل نہرو پولی ٹیکنک بانسرہ اور دیگر ادارے بھی تعلیمی میدان میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
    تقریب کا آغاز شمع روشن کر کے کیا گیا، جس کے بعد طالبات نے استقبالیہ نغمہ پیش کیا۔ کالج کی پرنسپل ڈاکٹر سیما سنگھ نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور ادارے کی پچاس سالہ تعلیمی خدمات پر روشنی ڈالی۔ بعد ازاں مہمانِ خصوصی کو یادگاری نشان پیش کیا گیا۔
    پروگرام کی نظامت ڈاکٹر منتظر قائمی نے کی، جبکہ تقریب کے دوران ہونہار طلبہ و طالبات کو انعامات اور اسناد سے نوازا گیا۔اس موقع پر پروفیسر آر پی سنگھ، پروفیسر سرویش کمار، ڈاکٹر گوری شنکر گپتا، ڈاکٹر رضوان الحق، ڈاکٹر محمد سعید، ڈاکٹر پرشانت سنگھ، ڈاکٹر داؤد احمد، پروفیسر جیوتی شاہ، پروفیسر وپن کمار شکلا، پروفیسر سنت رام، رمیش واجپئی، ایچ پی ترپاٹھی، پونم موریہ، ڈاکٹر پرارتھنا سنگھ، انوار حسین، ڈاکٹر زبیبہ خان سمیت دیگر معززین موجود رہے۔
    تقریب سے پروفیسر رشمی بشنوئی اور بھاسکر شرما نے بھی خطاب کیا، جبکہ آخر میں مہمانِ خصوصی نے طلبہ و طالبات کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔یہ اطلاع آل انڈیا مائناریٹیز فورم فار ڈیموکریسی کے شعبۂ نشر و اشاعت کے سیکریٹری ابوشحمہ انصاری نے فراہم کی۔

    0Like
    0Dislike
    50% LikesVS
    50% Dislikes

    You Might Also Like

    سینئر خاتون رہنما محسنہ قدوائی کا انتقال،بہوگنا اسمرتی سمیتی کی تعزیتی نشست میں پُرنم آنکھوں سے خراجِ عقیدت

    ہولی اور عید ملن پروگرام اتحاد اور بھائی چارے کا پیغام دیتے ہیں، ضیاء الدین

    اخبار تنویر ادب اور یونیورسل پبلک اسکول کے زیراہتمام عید ملن کی شاندار تقریب کا انعقاد

    قرآن جیسی عظیم دولت کا کوئی نعم البدل نہیں

    ڈاکٹر عمار رضوی کی کوششوں سے سعودی عرب میں جاں بحق نوجوان کی میت وطن پہنچی

    Share This Article
    Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
    Previous Article مولانا ہاشم اشرفی کی قیادت میں قاضیٔ شہر کا شاندار استقبال، سوشل میڈیا پر اہم انتباہ مولانا ہاشم اشرفی کی قیادت میں قاضیٔ شہر کا شاندار استقبال، سوشل میڈیا پر اہم انتباہ
    Leave a review

    Leave a review جواب منسوخ کریں

    آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

    Please select a rating!

    اساتذہ کے بغیر معیاری تعلیم ممکن نہیں: ڈاکٹر عمار رضوی
    مولانا ہاشم اشرفی کی قیادت میں قاضیٔ شہر کا شاندار استقبال، سوشل میڈیا پر اہم انتباہ
    سینئر خاتون رہنما محسنہ قدوائی کا انتقال،بہوگنا اسمرتی سمیتی کی تعزیتی نشست میں پُرنم آنکھوں سے خراجِ عقیدت
    بی ایڈ سال آخر طلبا کے لیے پُروقار الوداعیہ تقریب کا انعقاد
    ہولی اور عید ملن پروگرام اتحاد اور بھائی چارے کا پیغام دیتے ہیں، ضیاء الدین

    Advertise

    ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

    NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
    © NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
    • About Us
    • TERMS AND CONDITIONS
    • Refund policy
    • سپورٹ کریں
    • Privacy Policy
    • پیام شعیب الاولیاء
    • Contact us
    Welcome Back!

    Sign in to your account

    Lost your password?