By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: ڈاکٹر عمار رضوی کی مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے دہلی میں اہم ملاقات
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > Blog > ڈاکٹر عمار رضوی کی مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے دہلی میں اہم ملاقات
Blog

ڈاکٹر عمار رضوی کی مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے دہلی میں اہم ملاقات

Last updated: مئی 19, 2026 3:25 صبح
asansari 23 گھنٹے ago
SHARE
Highlights

    سیتاپور میں ڈیفنس کوریڈور، محمود آباد یونیورسٹی اور میڈیکل کالج کے قیام پر تفصیلی گفتگو

    لکھنؤ (پریس ریلیز/ابوشحمہ انصاری)سابق کارگزار وزیر اعلیٰ اور آل انڈیا مائناریٹیز فورم فار ڈیموکریسی کے قومی صدر ڈاکٹر عمار رضوی نے نئی دہلی میں بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے ان کی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس دوران ضلع سیتاپور اور ریاست اتر پردیش کی ترقی سے متعلق کئی اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
    ڈاکٹر عمار رضوی نے وزیر دفاع کی توجہ ضلع سیتاپور میں کینٹونمنٹ کی زمین پر وزارتِ دفاع کے تحت ’’ڈیفنس کوریڈور‘‘ کے منصوبے کے تحت کارخانوں کے قیام کی جانب مبذول کرائی۔ اس پر وزیر دفاع نے مثبت رویہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اگر اتر پردیش حکومت اس زمین کی سفارش کرتی ہے تو اس تجویز پر سنجیدگی سے غور کیا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹر رضوی نے اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ اتر پردیش کو خط لکھنے اور بات چیت کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔
    ملاقات کے دوران ڈاکٹر عمار رضوی نے محمود آباد میں ایک یونیورسٹی کے قیام اور ضلع سیتاپور میں میڈیکل کالج کھولنے کے مطالبات بھی وزیر دفاع کے سامنے رکھے اور ان امور پر وزیر اعلیٰ سے بات کرنے کی درخواست کی۔
    ڈاکٹر رضوی نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں وزارتِ دفاع نے ملک کو دفاعی شعبے میں خود کفیل اور آتم نربھر بنانے میں تاریخی کردار ادا کیا ہے، جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ لکھنؤ اور اس کے اطراف کے علاقوں کی تیز رفتار ترقی بھی راج ناتھ سنگھ کی نگرانی اور سرپرستی کا نتیجہ ہے، جس کے لیے وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔
    آخر میں ڈاکٹر عمار رضوی نے بھارتی بحریہ میں تین بڑے جنگی جہاز شامل کیے جانے پر وزیر دفاع کو دلی مبارکباد پیش کی اور اسے ملک کی دفاعی طاقت میں اہم اضافہ قرار دیا۔یہ اطلاع آل انڈیا ماٸناریٹیز فورم فار ڈیموکریسی کے شعبہ نشرواشاعت کے سیکرٹری ابوشحمہ انصاری نے فراہم کی۔

    0Like
    0Dislike
    50% LikesVS
    50% Dislikes

    You Might Also Like

    یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں اترپردیش ترقی و خوشحالی کی نئی منزلوں پر گامزن: ڈاکٹر عمار رضوی

    شعبہ اردو، ستیہ وتی کالج میں بین الکلیاتی ادبی مقابلوں کا انعقاد

    فخرالدین علی احمد گورنمنٹ پی جی کالج، محمودآباد میں نروتم کلچرل کلب کی رنگا رنگ اعزازی تقریب

    فخرالدین علی احمد گورنمنٹ پی جی کالج، محمودآباد میں تربیتی کیمپ کا آغاز

    "بزمِ ایوانِ غزل” کے زیرِ اہتمام عظیم الشان ماہانہ طرحی مشاعرہ منعقد

    Share This Article
    Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
    Previous Article یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں اترپردیش ترقی و خوشحالی کی نئی منزلوں پر گامزن: ڈاکٹر عمار رضوی
    Leave a review

    Leave a review جواب منسوخ کریں

    آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

    Please select a rating!

    ڈاکٹر عمار رضوی کی مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے دہلی میں اہم ملاقات
    یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں اترپردیش ترقی و خوشحالی کی نئی منزلوں پر گامزن: ڈاکٹر عمار رضوی
    ہند و ایران ثقافتی و تعلیمی فروغ میں باہمی پیش رفت قابلِ ستائش ہے: قونصل جنرل
    مکہ و مدینہ کی حاضری: ایمان کی تکمیل اور روح کی پاکیزگی کا سفر
    شعبہ اردو، ستیہ وتی کالج میں بین الکلیاتی ادبی مقابلوں کا انعقاد

    Advertise

    ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

    NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
    © NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
    • About Us
    • TERMS AND CONDITIONS
    • Refund policy
    • سپورٹ کریں
    • Privacy Policy
    • پیام شعیب الاولیاء
    • Contact us
    Welcome Back!

    Sign in to your account

    Lost your password?