By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں اترپردیش ترقی و خوشحالی کی نئی منزلوں پر گامزن: ڈاکٹر عمار رضوی
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > Blog > یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں اترپردیش ترقی و خوشحالی کی نئی منزلوں پر گامزن: ڈاکٹر عمار رضوی
Blog

یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں اترپردیش ترقی و خوشحالی کی نئی منزلوں پر گامزن: ڈاکٹر عمار رضوی

Last updated: مئی 16, 2026 12:36 شام
asansari 2 دن ago
SHARE
Highlights

    وزیر خزانہ سریش کمار کھنہ کو “بہترین رکنِ اسمبلی ایوارڈ” ملنا قابلِ فخر قرار

    لکھنؤ(پریس ریلیز/ابوشحمہ انصاری)سابق کارگزار وزیر اعلیٰ اترپردیش اور آل انڈیا مائناریٹیز فورم فار ڈیموکریسی کے قومی صدر ڈاکٹر عمار رضوی نے اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو ان کی قیادت میں اترپردیش حکومت کے کامیاب نو سال مکمل ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اترپردیش کی سیاسی تاریخ میں یوگی آدتیہ ناتھ ایک مضبوط، باوقار اور دور اندیش رہنما کے طور پر اپنی الگ شناخت قائم کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
    ڈاکٹر عمار رضوی نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ وزیر اعلیٰ نے مسلسل نو برس تک صوبے کی قیادت کرتے ہوئے ترقی، امن و امان، غریبوں کی فلاح اور بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف سیاسی چیلنجز اور سخت حالات کے باوجود یوگی آدتیہ ناتھ نے ثابت قدمی کے ساتھ عوامی خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنایا رکھا۔
    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں اترپردیش نے ترقی کے کئی نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ کورونا وبا کے دوران مؤثر انتظامات، مضبوط قانون و امن کی بحالی، غنڈہ گردی اور زمین مافیاؤں کے خلاف کارروائی، نیز شاندار مہاکمبھ کے کامیاب انعقاد نے حکومت کی کارکردگی کو نئی شناخت دی ہے۔
    ڈاکٹر رضوی نے کہا کہ روزگار کے میدان میں بھی حکومت نے تاریخی اقدامات کیے ہیں، جس سے لاکھوں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع حاصل ہوئے۔ زیرو ٹالرنس اور زیرو کرپشن کی پالیسی کے سبب غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔ اترپردیش آج ایکسپریس ویز، میٹرو ریل، فور لین سڑکوں اور عالمی رابطہ نظام کے اعتبار سے ملک کی نمایاں ریاست بن چکا ہے۔ جیور انٹرنیشنل ایئرپورٹ جیسے عظیم منصوبے میں وزیر اعلیٰ کی قائدانہ صلاحیتیں نمایاں طور پر سامنے آئی ہیں۔
    اس موقع پر ڈاکٹر عمار رضوی نے اترپردیش حکومت کے وزیر خزانہ و پارلیمانی امور سریش کمار کھنہ کو اترپردیش اسمبلی کی جانب سے “بہترین رکنِ اسمبلی ایوارڈ” سے نوازے جانے پر بھی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے وہ پہلے رکن اسمبلی ہیں، جو ان کی طویل عوامی خدمات، پارلیمانی روایات سے وابستگی اور بہترین سیاسی کردار کا اعتراف ہے۔
    ڈاکٹر عمار رضوی نے کہا کہ اترپردیش آج وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں ترقی، بہتر نظم و نسق، مضبوط بنیادی ڈھانچے اور سرمایہ کاری کے اعتبار سے ملک کی نمایاں ریاستوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ریاست اسی رفتار کے ساتھ ترقی اور عوامی فلاح کے نئے ریکارڈ قائم کرتی رہے گی۔یہ اطلاع آل انڈیا ماٸنا ریٹیز فورم فار ڈیموکریسی کے شعبہ نشرواشاعت کے سیکرٹری ابوشحمہ انصاری نے فراہم کی۔

    - Advertisement -
    Ad imageAd image
    0Like
    0Dislike
    50% LikesVS
    50% Dislikes

    You Might Also Like

    شعبہ اردو، ستیہ وتی کالج میں بین الکلیاتی ادبی مقابلوں کا انعقاد

    فخرالدین علی احمد گورنمنٹ پی جی کالج، محمودآباد میں نروتم کلچرل کلب کی رنگا رنگ اعزازی تقریب

    فخرالدین علی احمد گورنمنٹ پی جی کالج، محمودآباد میں تربیتی کیمپ کا آغاز

    "بزمِ ایوانِ غزل” کے زیرِ اہتمام عظیم الشان ماہانہ طرحی مشاعرہ منعقد

    مدرسہ دارالرشاد بنکی بارہ بنکی میں تعلیمی افتتاحی اجلاس کا انعقاد

    Share This Article
    Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
    Previous Article ہند و ایران ثقافتی و تعلیمی فروغ میں باہمی پیش رفت قابلِ ستائش ہے: قونصل جنرل ہند و ایران ثقافتی و تعلیمی فروغ میں باہمی پیش رفت قابلِ ستائش ہے: قونصل جنرل
    Leave a review

    Leave a review جواب منسوخ کریں

    آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

    Please select a rating!

    یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں اترپردیش ترقی و خوشحالی کی نئی منزلوں پر گامزن: ڈاکٹر عمار رضوی
    ہند و ایران ثقافتی و تعلیمی فروغ میں باہمی پیش رفت قابلِ ستائش ہے: قونصل جنرل
    مکہ و مدینہ کی حاضری: ایمان کی تکمیل اور روح کی پاکیزگی کا سفر
    شعبہ اردو، ستیہ وتی کالج میں بین الکلیاتی ادبی مقابلوں کا انعقاد
    فخرالدین علی احمد گورنمنٹ پی جی کالج، محمودآباد میں نروتم کلچرل کلب کی رنگا رنگ اعزازی تقریب

    Advertise

    ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

    NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
    © NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
    • About Us
    • TERMS AND CONDITIONS
    • Refund policy
    • سپورٹ کریں
    • Privacy Policy
    • پیام شعیب الاولیاء
    • Contact us
    Welcome Back!

    Sign in to your account

    Lost your password?