By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: ہند و ایران ثقافتی و تعلیمی فروغ میں باہمی پیش رفت قابلِ ستائش ہے: قونصل جنرل
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > عالمی خبریں > ہند و ایران ثقافتی و تعلیمی فروغ میں باہمی پیش رفت قابلِ ستائش ہے: قونصل جنرل
عالمی خبریں

ہند و ایران ثقافتی و تعلیمی فروغ میں باہمی پیش رفت قابلِ ستائش ہے: قونصل جنرل

Last updated: مئی 1, 2026 12:15 شام
newsg24urdu 16 منٹس ago
ہند و ایران ثقافتی و تعلیمی فروغ میں باہمی پیش رفت قابلِ ستائش ہے: قونصل جنرل
ہند و ایران ثقافتی و تعلیمی فروغ میں باہمی پیش رفت قابلِ ستائش ہے: قونصل جنرل
SHARE

ممبئ (شاہ خالد مصباحی) ممبئی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل خانے میں ایک اہم اور بامقصد ملاقات کا انعقاد ہوا، جس میں معلم و قلمکار شاہ خالد مصباحی نے ایران کے قونصل جنرل سعید رضا مصائب مطلق سے ملاقات کی۔ اس موقع پر کلچرل ہاؤس آف اسلامک ریپبلک آف ایران، ممبئی کے ڈائریکٹر جناب محمد رضا فاضل اور قونصلر اسسٹنٹ جناب محمد حمید شریفی بھی موجود تھے۔


ملاقات کے دوران تعلیم، ثقافت، زبان و ادب اور عوامی سفارت کاری جیسے اہم موضوعات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ معزز شخصیات نے اس بات پر زور دیا کہ ادبی و ثقافتی روابط کے ذریعے قوموں کے درمیان باہمی ہم آہنگی، رواداری اور فکری تبادلے کو مزید فروغ دیا جا سکتا ہے۔
اس موقع پر اے۔ رحمٰن شیخ نے رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران کی اپنے ہاتھ سے تیار کردہ تصویر پیش کی، جبکہ شاہ خالد مصباحی نے تعزیتی اشعار پیش کیے اور اپنا تعزیتی پیغام قونصل جنرل کو سپرد کیا۔
ملاقات کے دوران ایران و ہندوستان کے تعلقات پر مختلف پہلوؤں سے گفتگو ہوئی اور اس ضمن میں چند اہم سوالات بھی کیے گئے، جن کے جوابات قونصلر اسسٹنٹ جناب محمد حمید شریفی اور ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ایران، ممبئی نے نہایت سنجیدگی سے دیے۔
سوال و جواب
سوال:
عوامی سفارت کاری دو ممالک، ہند و ایران، کے درمیان عوامی روابط کو مضبوط بنانے میں کس طرح کردار ادا کرتی ہے؟
جواب:
عوامی سفارت کاری دو ممالک کے درمیان روابط کو مضبوط بنانے میں نہایت اہم کردار ادا کرتی ہے۔ یہ نہ صرف ثقافتی اور تعلیمی تبادلوں کو فروغ دیتی ہے بلکہ لوگوں کے درمیان براہِ راست رابطے اور باہمی اعتماد کو بھی بڑھاتی ہے۔ فارسی اور سنسکرت دونوں ہند-یورپی لسانی خاندان سے تعلق رکھتی ہیں، اور ان میں نمایاں ثقافتی و تمدنی مماثلت پائی جاتی ہے۔ ہندوستان کی کئی قدیم سنسکرت کتابوں کا فارسی میں ترجمہ ہوا، جن میں پنچ تنتر نمایاں مثال ہے، جو دونوں ممالک کے قدیم تہذیبی روابط کی عکاسی کرتی ہے۔


زبان، ادب، فنون اور تعلیمی پروگراموں کے ذریعے معاشروں کو قریب لایا جا سکتا ہے، جس سے غلط فہمیوں میں کمی اور باہمی احترام میں اضافہ ہوتا ہے۔ اسی مقصد کے تحت خانۂ فرہنگ اور سفارت خانے کی جانب سے مختلف ثقافتی پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں۔ ایران میں آج بھی سنسکرت اور ہندی کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ہم عوامی سفارت کاری کو پائیدار اور مضبوط بین الاقوامی تعلقات کی بنیاد سمجھتے ہیں۔
سوال:
طلبہ اور نوجوان اساتذہ کے لیے کون سے مواقع موجود ہیں تاکہ وہ ایران کے ساتھ علمی و ثقافتی سطح پر تعامل قائم کر سکیں؟
جواب:
اس ضمن میں سعدی فاؤنڈیشن ایک اہم ادارہ ہے، جو طلبہ اور نوجوان اساتذہ کے لیے دنیا بھر میں مختلف مواقع فراہم کرتا ہے۔ اس کے تحت تعلیمی تبادلہ پروگرام، اسکالرشپس، اور مشترکہ تحقیقی سرگرمیاں منعقد کی جاتی ہیں۔ مزید برآں، ایران کے ثقافتی و تاریخی مقامات سے روشناس کرانے کے لیے مطالعاتی دوروں کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔


اس کے علاوہ زبان و ادب کے فروغ کے لیے کورسز، سیمینارز اور ورکشاپس باقاعدگی سے منعقد کیے جاتے ہیں۔ نوجوان نسل کے لیے یہ بہترین مواقع ہیں کہ وہ ایک دوسرے کے قریب آئیں اور باہمی تہذیبی اقدار کو سمجھیں۔ فاؤنڈیشن ایسے اقدامات کی حوصلہ افزائی کرتی ہے جو علمی تعاون، بین الثقافتی مکالمہ اور باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دیں۔

- Advertisement -
Ad imageAd image


یہ ملاقاتی پروگرام تقریباً ایک گھنٹے پر مشتمل تھا، جو کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ قونصل خانے کے معزز حکام نے اس علمی و ادبی نشست کو سراہا اور ہند-ایران تعلقات کے استحکام میں نوجوانوں کے کردار کو نہایت اہم قرار دیا۔
نشست کے اختتام پر قونصل جنرل نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مشترکہ علمی و ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دے کر باہمی تعاون کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔

0Like
0Dislike
50% LikesVS
50% Dislikes

You Might Also Like

وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ سے ڈاکٹرعمار رضوی کی اہم ملاقات

جنیوا میں ہیومن رائٹس کونسل سے جے پور کی فائزہ کا خطاب

ہندوانتہاپسندی کے ساتھ مسلمانوں کی بے حسی بھی عروج پرہے

مسجد نبوی کے امام سے خصوصی ملاقات

ماہر شریعت کی رہنمائی میں عمل کرنے کا نام تقلید: خلیل احمد مظاہری

TAGGED:ایران ہندتعلیمی پروگرامثقافتی پروگرامہند ایران تعلقات
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
Previous Article مکہ و مدینہ کی حاضری: ایمان کی تکمیل اور روح کی پاکیزگی کا سفر مکہ و مدینہ کی حاضری: ایمان کی تکمیل اور روح کی پاکیزگی کا سفر
Leave a review

Leave a review جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Please select a rating!

ہند و ایران ثقافتی و تعلیمی فروغ میں باہمی پیش رفت قابلِ ستائش ہے: قونصل جنرل
مکہ و مدینہ کی حاضری: ایمان کی تکمیل اور روح کی پاکیزگی کا سفر
شعبہ اردو، ستیہ وتی کالج میں بین الکلیاتی ادبی مقابلوں کا انعقاد
فخرالدین علی احمد گورنمنٹ پی جی کالج، محمودآباد میں نروتم کلچرل کلب کی رنگا رنگ اعزازی تقریب
فخرالدین علی احمد گورنمنٹ پی جی کالج، محمودآباد میں تربیتی کیمپ کا آغاز

Advertise

ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
  • About Us
  • TERMS AND CONDITIONS
  • Refund policy
  • سپورٹ کریں
  • Privacy Policy
  • پیام شعیب الاولیاء
  • Contact us
Welcome Back!

Sign in to your account

Lost your password?