By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Us
Accept
NewsG24UrduNewsG24UrduNewsG24Urdu
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • اتصل
  • مقالات
  • شكوى
  • يعلن
© NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
Reading: دانش آزاد انصاری کی ڈاکٹر عمار رضوی سے ملاقات،اقلیتوں سے متعلق مختلف اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
NewsG24UrduNewsG24Urdu
Font ResizerAa
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Search
  • سرورق
  • آج کل
  • سیاست
  • عالمی خبریں
  • سپورٹ کریں
  • Hindi
Have an existing account? Sign In
Follow US
NewsG24Urdu > Blog > Blog > دانش آزاد انصاری کی ڈاکٹر عمار رضوی سے ملاقات،اقلیتوں سے متعلق مختلف اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال
Blog

دانش آزاد انصاری کی ڈاکٹر عمار رضوی سے ملاقات،اقلیتوں سے متعلق مختلف اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال

Last updated: ستمبر 10, 2026 2:38 شام
asansari 21 گھنٹے ago
SHARE
Highlights

    *سیتاپور میں ڈگری کالج، آئی ٹی آئی، پولی ٹیکنک اور یونانی و آیورویدک کالج کے قیام پر زور*

    لکھنؤ (پریس ریلیز): ریاستی وزیر برائے اقلیتی بہبود، مسلم وقف و حج، اتر پردیش حکومت دانش آزاد انصاری نے آل انڈیا مائنارٹیز فورم فار ڈیموکریسی کے قومی صدر اور اتر پردیش کے سابق کارگزار وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عمار رضوی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس دوران ریاست میں اقلیتوں سے متعلق مختلف اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال ہوا۔

    ملاقات کے دوران تعلیم، تجارت، روزگار اور سماجی و معاشی مسائل سمیت متعدد موضوعات زیرِ بحث آئے۔ دانش آزاد انصاری نے ڈاکٹر عمار رضوی کو بتایا کہ اقلیتی طبقے کے تعلیمی فروغ اور مجموعی پیش رفت کے لیے حکومت کی جانب سے ان اضلاع میں، جہاں اقلیتی آبادی تقریباً 25 فیصد ہے، ڈگری کالج، آئی ٹی آئی، پولی ٹیکنک، یونانی اور آیورویدک کالج قائم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    - Advertisement -
    Ad imageAd image

    ڈاکٹر عمار رضوی نے ریاستی وزیر کی توجہ ضلع سیتاپور کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا کہ وہاں بھی اقلیتی آبادی قابلِ ذکر تعداد میں ہے، اس لیے ضلع میں اعلیٰ تعلیم اور فنی تربیت سے متعلق اداروں کے قیام کو ترجیح دی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اداروں کے قیام سے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم اور ہنر حاصل کرنے کے بہتر مواقع میسر آئیں گے، جس سے روزگار کے امکانات بڑھنے کے ساتھ سیتاپور کی مجموعی ترقی کو بھی تقویت ملے گی۔

    دانش آزاد انصاری نے ڈاکٹر عمار رضوی کو یقین دلایا کہ وہ سیتاپور کے معاملے میں خصوصی توجہ دیں گے اور اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ ضلع کے لیے کون کون سی سرکاری اسکیمیں اور منصوبے فراہم کیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ دستیاب امکانات کے مطابق ضروری اقدامات کے لیے متعلقہ سطح پر کوشش کی جائے گی۔

    ڈاکٹر عمار رضوی نے اقلیتی بہبود سے متعلق ریاستی حکومت کی فلاحی اسکیموں کے نفاذ میں دانش آزاد انصاری کی سرگرمی اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں مبارک باد اور نیک خواہشات پیش کیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اقلیتوں کی تعلیمی، معاشی اور سماجی ترقی کے لیے حکومت کی کوششوں کو مزید مؤثر اور نتیجہ خیز بنایا جائے گا۔یہ اطلاع آل انڈیا مائنارٹیز فورم فار ڈیموکریسی کے شعبۂ نشر و اشاعت کے سیکریٹری ابوشحمہ انصاری نے فراہم کی۔

    0Like
    0Dislike
    50% LikesVS
    50% Dislikes

    You Might Also Like

    مولانا قمر غنی عثمانی کی ضمانت آخر اتنی مشکل کیوں؟

    ڈاکٹر سشیلا تیواری کے مجسمے کی ازسرِنو تنصیب پر وزیراعلیٰ کا شکریہ، نارائن دت تیواری کے مجسمے کی تنصیب کا بھی مطالبہ

    ہند۔برطانیہ جامع اقتصادی و تجارتی معاہدہ دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک تاریخی سنگِ میل ثابت ہوگا: ڈاکٹر عمار رضوی

    ڈاکٹر عمار رضوی کے نام وزیراعظم نریندر مودی کا مکتوبِ تشکر

    ذکی طارق بارہ بنکوی: خاموش چراغ کی لو

    Share This Article
    Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp LinkedIn Telegram Email Copy Link Print
    Previous Article اسلامی تعلیمات پر سماج کے درمیان باہمی مکالمہ وقت کی ضرورت اسلامی تعلیمات پر سماج کے درمیان باہمی مکالمہ وقت کی ضرورت
    Leave a review

    Leave a review جواب منسوخ کریں

    آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

    Please select a rating!

    دانش آزاد انصاری کی ڈاکٹر عمار رضوی سے ملاقات،اقلیتوں سے متعلق مختلف اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال
    اسلامی تعلیمات پر سماج کے درمیان باہمی مکالمہ وقت کی ضرورت
    مولانا قمر غنی عثمانی کی ضمانت آخر اتنی مشکل کیوں؟
    ڈاکٹر سشیلا تیواری کے مجسمے کی ازسرِنو تنصیب پر وزیراعلیٰ کا شکریہ، نارائن دت تیواری کے مجسمے کی تنصیب کا بھی مطالبہ
    ہند۔برطانیہ جامع اقتصادی و تجارتی معاہدہ دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک تاریخی سنگِ میل ثابت ہوگا: ڈاکٹر عمار رضوی

    Advertise

    ہمارا موبائل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں

    NewsG24بھارت میں پروپیگنڈہ خبروں کے خلاف ایک مہم ہے، جو انصاف اور سچائی پر یقین رکھتی ہے، آپ کی محبت اور پیار ہماری طاقت ہے!
    © NewsG24 Urdu. All Rights Reserved.
    • About Us
    • TERMS AND CONDITIONS
    • Refund policy
    • سپورٹ کریں
    • Privacy Policy
    • پیام شعیب الاولیاء
    • Contact us
    Welcome Back!

    Sign in to your account

    Lost your password?